Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کا جوابی وار، بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے مغربی محاذ پر فوجی کارروائی کے دوران انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل استعمال کیے، جس سے محدود پیمانے پر نقصان ہوا۔

انڈین فوج کی کرنل صوفیہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے یو کیب ڈرونز، لانگ رینج ہتھیار، گولے بارود اور جنگی طیاروں کا استعمال کر کے انڈین فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

کرنل صوفیہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر سرینگر سے نلیا تک 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی دراندازی کی کوششیں کی لیکن انڈین فوج نے کامیابی سے اپنا دفاع کیا۔

انڈین فوج کی کرنل نے کہا ’ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور اور بھج، بھٹنڈا سٹیشن جیسے ایئر سٹیشنز پر محدود پیمانے پر نقصان ہوا۔ پاکستان نے ہائی سپیڈ میزائل صبح ایک بج کر 40 منٹ پر استعمال کر کے پنجاب کے ایئربیس سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل مذمت اور غیر پیشہ ورانہ حرکت کے ذریعے پاکستان نے سرینگر، اونتی پور اور ادھم پور میں فضائیہ کے ایئربیس پر صحت کے مراکز اور سکول کو بھی نشانہ بنایا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts