Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزاعظم کی زیر صدارت اجلاس،کراچی سے چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ

اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 790 کلومیٹر طویل کراچی- چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت کراچی- چمن قومی شاہراہ کی تعمیر، اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کا معیار موٹروے جیسا ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ کراچی- چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل نہ کرنےکا فیصلہ کیا، اس بچت کو کراچی۔ چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن پر صرف کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ فیصلے میں پاکستان کے تمام صوبوں نے تعاون کیا، جو وفاق کے اتحاد کی نشانی ہے، ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد کراچی تا چمن سفر 18 کے بجائے 6 سے 8 گھنٹے میں ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی سے چمن ہائی وے منصوبے میں ہر پاکستانی کا حصہ ہے، سب کے شکر گزار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی- چمن ایکسپریس وے سے ٹرانسپورٹ اور تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے، منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

منصوبہ 2 سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپریس وے کو 2 سال کی مدت میں ہرحال میں مکمل کیا جائے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایکسپریس وے کیلئے زمین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایکسپریس وے پر آنے والے تمام بڑے شہروں پر بائی پاس تعمیر کیے جائیں، انھوں نے منصوبے کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی عنصر کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے منصوبے کی تعمیر کے بعد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی بھی ہدایت کی، گورنر جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts