Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

این آئی سی وی ڈی میں پلمبر کی گریڈ18میں تعیناتی ،سندھ ہائیکورٹ کا ادارے کے سربراہ سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی وی ڈی میں خلاف ضابطہ تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے ادارےکے سربراہ سے جواب طلب کر لیا ہے

عدالت نے مینٹیننس میں ڈپلومہ ہولڈر مصطفیٰ حسن نامی شخص کو گریڈ18 میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر ادارہ امراض قلب کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کو 13 مئی کو دن 11 بجے طلب کر لیا ہے

مزید پڑھیں؛ کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات نیب سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل

واضح رہے کہ مصطفٰی حسن نامی ڈپلومہ ہولڈر کو خلاف ضابط ایڈمنسٹریٹر گریڈ 18 میں تعنیات کردیا گیا تھا

ادارہ امراض قلب کراچی میں پوسٹنگ کے لیے ایم بی اے ایڈمسٹریشن کی ڈگری لازمی ہوتی ہے۔متعلقہ ڈگری کے ساتھ مذکورہ پوسٹنگ کیلئے کم از کم 12 سال کا انتظامی تجربہ ضروری ہوتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts