Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واٹس ایپ آج سے کن موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گا؟

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ صارفین ہیں لیکن آج کے بعد سے میٹا کی ملکیت والا پلیٹ فارم واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔

واٹس ایپ اب صرف ان ایپل ڈیوائسزپر چلے گا جن میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم15.1یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا، فی الحال کوئی بھی آئی فون جو آئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے، جو بھی ایپل کے یہ 3 آلات y استعمال کر رہا ہے آج سے وہ واٹس ایپ پر پیغامات بھیج یا وصول نہیں کر سکے گا۔

آج کی تاریخ کے بعد صرف انہی ایپل ڈیوائسزپر واٹس ایپ چلے گا جن میں آئی او ایس سسٹم15.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا، ان متاثرہ ڈیوائسزمیں آئی فون 5s آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس شامل ہیں، اگرچہ یہ فونز اب واٹس ایپ صارفین کا ایک چھوٹا حصہ ہیں لیکن اس فیصلے سے پرانی ڈیوائسز کے بہت سے مداح مایوس ہو جائیں گے۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے میل آن لائن کو بتایا ہےکہ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ کون سی ڈیوائسز اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد کم ہے، ہو سکتا ہے کہ ان آلات میں تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ہوں، یا ان میں واٹس ایپ چلانے کے لیے درکار فعالیت کی کمی ہو۔

مزید پڑھیں:میٹا کا 5 براعظموں میں 50 ہزار کلو میٹر طویل کیبل زیرِ سمندر بچھانے کا منصوبہ

فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے، تاہم جب میٹا ملکیت والی کمپنی اپنا اگلا بڑا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرے گی تو یہ تبدیل ہو جائے گا، وہ ڈیوائسز جو کم از کم آئی او ایس 15.1یا اس سے زیادہ اپ ڈیٹ نہیں کر پا رہی ہیں وہ واٹس ایپ کا کوئی فیچر استعمال نہیں کر سکیں گی۔

مز ید براں واٹس ایپ کے علاوہ Spotify اور Instagram پہلے سے ہی ان تمام پرانی ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہیں، واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آلات اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے ہم باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں کہ ہم کن آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

کیسے پتہ لگائیں کہ آپ کے فون کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے؟

یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ فی الحال کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں،سیٹنگز ایپ کھولیں، جنرل کو منتخب کریں، اوراباؤٹ ٹیب پر ٹیپ کریں، ورژن کے عنوان کے تحت آپ آئی او ایس کے موجودہ نمبر کو دیکھ سکیں گے، اگر آپ کو اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو جنرل لیبل والے ٹیب پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو منتخب کریں۔

دوسری جانب میٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے Meta AI میٹا کی ایک اختیاری سروس ہے جو آپ کے سوالات کے جواب دے سکتی ہے، آپ کو کچھ سکھا سکتی ہے یا نئے آئیڈیاز کے سلسلے میں مدد کر سکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts