Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ہر صورت اپنا تحفظ اور دفاع کرے گا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ختم

پاکستان نے اپنی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات سختی سے مسترد کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن رہے ہیں، پاکستان ہر صورت اپنی خود مختاری اور سلامتی کا تحفظ اور دفاع کرے گا۔

پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل میں خصوصی ان کیمرا اجلاس میں 5 مستقل ارکان سمیت سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے اجلاس میں شرکت کی، پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات، امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے کونسل ارکان کو بھارت کے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے پر بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لے، کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ اجلاس میں 5 سال سے زائد عرصے کے بعد پاک-بھارت کشیدگی کے پس منظر میں جموں و کشمیر تنازع پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پہلگام واقعہ،پاکستان کا خطے کی صورتحال پرسلامتی کونسل کوباضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts