Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی جی سندھ کا ٹریفک پولیس کو جدید بنانے کا فیصلہ،فیس لیس ای چالان سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

ای چالان

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک پولیس میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ٹریفک، ہیڈکوارٹرز سندھ اور کراچی کے تمام ایس پیز ٹریفک نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اجلاس کے شرکاء کو حادثات، ان کی وجوہات، روک تھام اور مجوزہ اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کراچی میں فیس لیس الیکٹرانک ای چالان کی سہولت متعارف کروائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام،3391 واٹر ٹینکرز میں جی پی ایس ٹریکر نصب

آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید ساز و سامان، اسپیڈ گنز، دفاتر کی تزئین و آرائش اور گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو عوام دوست بنانے، خوش اخلاق اہلکار تعینات کرنے اور سخت گرمی میں اہلکاروں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے مالکان سندھ حکومت کی ترتیب کردہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، جبکہ فٹنس کی تصدیق اور ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز کے قیام سے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھر تک فیس لیس ای چالان کی فراہمی مؤثر قدم ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts