Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائدکرنے کا اعلان

محکمہ ماحولیات سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 جون سے ہر قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پولی تھین بیگز پر پابندی، فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

نوٹیفیکشن کے مطابق 2019ء کی جزوی پابندی کے بعد اب مکمل بیں، سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014ء میں ترمیم کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات سندھ کے مطابق صرف ماحول دوست بیگز کی اجازت ہوگی۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے جبکہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کی بنیاد ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts