Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن کا مرمتی کام مکمل،آج سے پانی کی سپلائی بحال ہوجائےگی

پائپ لائن

جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ کی پھٹنے والی لائن کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کی حدود میں پانی کی 84 انچ کی لائن میں ایک بڑا شگاف پڑا تھا

حکام واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو آج سے پانی کی سپلائی بحال ہو جائے گی، واٹر کارپوریشن نے 96 گھنٹے کے مطلوبہ وقت میں مرمتی کام مکمل کیا، اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کو پہلے 8 انچ کھولا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ منگل کے روز جامعہ کراچی کی حدود میں پانی کی 84 انچ کی لائن میں ایک بڑا شگاف پڑا تھا، جس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی، تاہم لائن کی بحالی کے بعد پانی سپلائی بھی بحال ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛84 انچ قطرلائن کا مرمتی کام جاری ہے، کل دوپہر تک پانی کی سپلائی بحال ہوجائے گی: میئر کراچی

واٹر کارپویشن حکام کے مطابق بوسیدہ پائپ تبدیل کر دی گئی ہے، 1971 کی آر سی سی لائن کے متاثرہ حصے کو تبدیل کر دیا گیا ہے، کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے 94 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جو آج اتوار کے روز مکمل ہو گئی۔ ہفتے کے روز بھی عملے اور واٹر کارپوریشن کے حکام نے صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ پانی کی یہ لائن دھابیجی سے 140 کلو میٹر طویل ہے، 1971 کی آر سی سی لائن انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے، سائفن لائن کی مدت مکمل ہو چکی ہے، اس اہم مرکزی لائن میں متعدد مرتبہ شگاف پڑا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts