Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں رواں سال اپریل کا مہینہ 65 سالوں میں ساتواں خشک ترین اور دوسراگرم ترین رہا، محکمۂ موسمیات

رواں سال اپریل گزشتہ 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں اوسط درجہ حرارت 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 27.91 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اپریل میں یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جبکہ اپریل میں ملک کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 24.54 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اپریل میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ اوسط 31.74 ڈگری سینٹی گریڈ سے 4.66 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

اس کے علاوہ ملک میں اپریل کے دوران رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 19.36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ ملک کے اوسط 16.80 ڈگری سینٹی گریڈ سے 2.57 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ رواں سال اپریل کے دوران یہ بارش معمول سے 59 فیصد کم تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts