Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واٹر کارپوریشن نے کراچی کے اسپتالوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی منصوبہ ترتیب دے دیا

اسپتال

انچارج ہائیڈرنٹس سیل سردار شاہ کے مطابق جامعہ کراچی میں پائپ لائن کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں کو واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے

واٹرکارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق سول اسپتال کو واٹر ٹینکرز کے ذریعے یومیہ50ہزار گیلن پانی فراہم کر رہے ہیں،ایس آئی یو ٹی کو ٹینکرز کی مدد سے یومیہ پچاس ہزار گیلن پانی بھیج رہے ہیں

اسپتالوں کو واٹر ٹینکرز کی فراہمی کے آپریشن کی نگرانی فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر کر رہے ہیں،کارڈیو اور جناح اسپتال کو روزانہ کی بنیاد پر لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے

مزید پڑھیں؛ جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن کئی دہائی پرانی اور ایکسپائر ہو چکی ہے: سی او او واٹر کارپوریشن

واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر ظفر پلیجو کے مطابق کارڈیو کو یومیہ 4 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ جناح اسپتال کو یومیہ ڈھائی لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک بجے سے شام چھ بجے تک جناح اسپتال کو لائن کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا ہے۔


ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی آبی منصوبہ ترتیب دیا جاتا ہے

اسپتالوں سمیت مختلف علاقوں میں ہنگامی آبی منصوبے کے تحت ڈبلیو ٹی ایم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے، ظفر پلیجو

منصوبے کے تحت کلفٹن کیماڑی جمشید ٹاؤن لیاری اور صدر کے علاقوں میں پانی فراہم کیا جاتا ہے تاکہ کم سے کم علاقے متاثر ہوں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts