Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیررجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط، ٹرانسپورٹر گرفتار

ادویات

کراچی میں غیررجسٹرڈ بھارتی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،ایف آئی اے نے 5 کروڑ روپے مالیت کی ادویات ضبط کر کے ٹرانسپورٹر کو گرفتارکر لیا۔
ڈرگ انسپکٹر سائوتھ ساجد میمن اور ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں گڈزٹرانسپورٹ کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز برآمد کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 19 لاکھ ٹیبلیٹس موجود تھیں۔ ان ادویات کی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
ڈرگ انسپکٹر ساجد میمن کے مطابق یہ ادویات کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھیں، جہاں سے انہیں ممکنہ طور پر آگے منتقل کیا جانا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دوائیں نشے کے طورپراستعمال ہو سکتی ہیں، جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
کارروائی کے دوران ایف آئی اے ٹیم نے گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹر حاجی محبوب کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل کی گئی تھیں، جنہیں مختلف ذرائع سے فروخت یا استعمال کیا جانا تھا۔
حکام کے مطابق ادویات کی اصل سپلائی کا ذریعہ اور ان کا حتمی ہدف کیا تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts