Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دو تنخواہیں لینے والے 101 افراد کی شناخت ہوچکی ہے: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دو تنخواہیں لینے والے ایک سو ایک افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ ادارے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، دو تنخواہیں لینے والے اب اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کا ریکارڈ اور بجٹ کو بھی اس سسٹم پر ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پانی کی بندش،بلدیاتی نمائندوں کا بلدیہ عظمیٰ کے مرکزی دفتر کے باہراحتجاج، میئرکے خلاف نعرے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ پہلی بلدیہ ہے جہاں یہ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جو بھی اس نشست پر ہوتا تھا اس کی کوشش ہوتی تھی کہ ریکارڈ مینئول ہی ہو۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts