Search
Close this search box.
تازہ ترین کراچی

سندھ حکومت صوبے میں حکومتی سولر پینل کے مالکانہ حقوق خواتین کو دے، تحریک التوا بحث کے لئے منظور

اجلاس

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرصدارت 16 منٹ کی تاخیر سے سوا 12 بجے شروع ہوا۔ تلاوت قرآن پاک، نعت شریف اور فاتحہ کے بعد ایم کیو ایم کے رکن نجم مرزا نے اپنے نقطہ اعتراض پرکہا کہ سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک، حسیکو ،سبکو، کے خلاف ایک قراردادکی روشنی میں ایک کمیٹی بنائی تھی ،کمیٹی کی کل میٹنگ ہوئی جس میں حسیکو اور سبکو کے افسران پیش ہوئے لیکن کے الیکٹرک کے سی ای او میٹنگ میں پیش نہیں ہوئے انہیں ہم نے آج چار بجے کیلئے کال اپ نوٹس جاری کیا ہے ،اگر وہ آج بھی میٹنگ میں نہیں آئے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

وزیر پارلیمانی امور

بعد ازاں ایوان میں بیان دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ بدھ (18 ستمبر، 2024)سندھ اسمبلی کی خصوصی انرجی قائمہ کمیٹی کی اجلاس میں سی ای او کے الکٹرک نہیں آئے تھے۔انہیں آج (19 ستمبر، 2024) کو شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے ۔اگر نہیں آئے تو ہم ایوان میں استحقاق کی تحریک پیش کریں گے اورپھر ان کے وارنٹ نکلوائیں گے ۔ کوئی بھی سرکاری افسر یا دارے کا سربراہ اسمبلی کو عزت نہ دے تو کارروائی کا حق بنتا ہے۔

وقفہ سوال

پارلیمانی سکریٹری برائے محکمہ کوآپریٹو خیر النساءمغل نے سندھ اسمبلی میں محکمہ کوآپریٹیو سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں زمینوں پر قبضوں سے متعلق کوئی کیس ہمارے پاس نہیں آیا،گوٹھوں کے معاملات محکمہ کوآپریٹو کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہیں۔

عبدالوسیم

ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے پوچھا تھا کہ کراچی میں گوٹھ آباد کے نام پر لینڈ مافیا کام کررہا ہے اس کو روکنے سندھ حکومت کیا اقدامات اٹھا رہی ہے؟ کوآپریٹو سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹرز لگائے گئے ہیں وہاں قبضے کئے جارہے ہیں۔ پارلیمانی سکریٹری نے کہا کہ اس طرح کا کوئی کیس ہمارے پاس نہیں آیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کا کام صرف سوسائٹی میں الیکشن کروانا ہے۔

شبیر قریشی

تحریک انصاف کے شبیر قریشی نے پوچھا کہ عام بلڈر سے اور کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹ لینے سے شہری کو کیا فائدہ ہوتاہے ۔ جس پر خیرانساءمغل نے کہا کہ زمین خرید کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں ،ایک سرکاری زمین اور دوسری نجی زمین خریدی جاتی ہے مگر 2012 سے سرکاری زمین خریدنے پر پابندی ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹ لینے سے شہری دیگر مسائل سے بچ جاتے ہیں ، حکومت صرف سوسائٹی کو رجسٹرڈ کرتی ہے باقی تمام معاملات سوسائٹی کی منتخب باڈی کرتی ہے۔ کسی بھی سوسائٹی میںایڈمنسٹریٹر 15 سال کسی بھی نہیں ہوتا ۔ایڈمنسٹریٹر صرف متعلقہ سوسائٹی میں الیکشن کروانے تک ہی ہوتا ہے۔اگر کسی سوسائٹی کوئی یونین کا مسلہ ہوتا ہے تو جب تک وہ مسلہ حل نہیں ہوتا ایڈمنسٹریٹرز معاملات دیکھتے ہیں۔

نادر مگسی

پیپلز پارٹی کے  نادر مگسی نے اپنے ایک نقطہ اعتراض پر کہا کہ ہمارے علاقوں میں پانی نہیں ہے حالانکہ زراعت کا سارا دار و مدار پانی پر ہوتا ہے ۔ ہمیں روڈز، بجلی، انفرااسٹرکچر نہ بھی دیں لیکن ہمیں پانی دیں ہم خوش ہوجائیں گے کیونکہ پانی ہماری لائف لائن ہے۔ ٹیل کے علاقوں کا پانی نہیں مل رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ ایریگیشن نے بہت کام کیا ہے۔

عامر صدیقی

ایوان کی کارروائی کے دوران مختلف توجہ دلاﺅ نوٹس بھی زیر بحث آئے ۔ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے اپنے ایک نقطہ اعتراض پر کراچی کی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لئے 50 ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام صنعتی زونز کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے لئے فوری طور پر 50 ارب جاری کئے جائیں ۔

اعجاز الحق

ایم کیو ایم کے رکن اعجاز الحق نے اپنے ایک نقطہ اعتراض پر کہا کہ اورنگی ٹاﺅن میں پانی کا بہت اہم مسئلہ ہے علاقے میں آج بھی ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں چالیس فیصد علاقوں میں پانی کی لائن تک نہیں ہیں۔

قراردادیں

آپریٹو سوسائٹیوں میں ایڈمنسٹریٹر

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی ایک قراداد کثرت رائے سے مسترد کردی گئی جوکو آپریٹو سوسائٹیوں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے سے متعلق تھی۔ رکن محمد فاروق نے قرارداد میں  کہاکہ کراچی میں سوسائٹیوں کے ایڈ منسڑریٹر مقرر کرکے سوسائٹیوں پر قبضہ کیا جا رہے۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نےقرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا متن ایسا ہے جیسے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہو۔ قرارداد پر جب ایوان میں رائے شماری ہوئی تو اسے کثرت رائے سے رد کردیا گیا۔

موہن جو دڑو

ایم کیو ایم کے راشد علی کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے تاریخی ورثے موہن جو دڑو کی تصویرکو پاکستانی کرنسی نوٹوں پر برقرار رکھا جائے اور اسے نہ ہٹایا جائے متفقہ طور پر منظور کرلی، راشد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ موہن جو دڑو تاریخی ورثہ ہے، موہن جو دڑو کو کرنسی پر برقرار رکھا جائے ۔وزیر پارلیمانی امور نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی اور یہ قرارداد منظور کرلی گئی ۔ وزیر پارلیمانی امورضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ دنیا میںموہن جو دڑو سے قدیم ثقافت کوئی نہیں ہے ،اگر ہم اپنے تاریخی ورثوں کو ایسے چھوڑ دیں گے تو آنے والے بچوں کو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ موہن جو دڑو کیاتھا ۔ اس ایوان کو اس پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے ۔ وزی رتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ راشد بھائی نے قرارداد پیش کرکے ثابت کیا کہ یہ سن آف سوائل ہیں۔ میں راشد بھائی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ دنیا میں میوزیم اور آرٹ گئلریز بنی ہوئی ہیں اور ہم نوٹوں سے تصاویر ہٹا رہے ہیں ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی کرنسی نوٹوں سے موہن جو دڑو کی تصویر نہ ہٹائی جائے۔ ایوان نے قرارداد منظور کرلی۔

ایوان کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے جام شبیرکی جانب سے نیشنل میوزیم وفاق سے واپس سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق ایک تحریک التوا پیش کی گئی۔

جنگلات پر قبضے

تحریک انصاف کے نے سجاد علی نے جنگلات پر قبضوں کے خلاف قرارداد پیش کردی۔ وزیر پارلیمانی امور نے اس قرارداد کی بھی مخالفت کی اور ایوان نے اسے بھی مسترد کردیا۔

تحریک التوا

ایوان کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر سوہو کی ایک تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی گئی۔ ہیرسوہو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صوبے میں حکومت جو سولر پینل دے رہی ہے اس کے مالکانہ حقوق خواتین کودیئے جائیں جس سے انہیں بااختیار بنانے میں مدد ملے گی ۔وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ یہ اچھی تحریک ہے اسے بحث کے لئے مقرر کردیا جائے، ایوان نے تحریک بحث کے لئے منظور کرلی۔

یونیسیکو میں ایک مقابلہ

ہیر سوہو نے کہا کہ یونیسیکو میں ایک مقابلہ ہوا تھا ،جس میں اساتذہ نے بھی حصہ لیا تھا ،مجھے خوشی ہے کہ تبسم لغاری نے اس میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ۔تبسم کا تعلق سجاول سے ہے ، یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ تبسم لغاری نے 50 ممالک کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ ہمیں سائنس، آرٹ، اور کمپیوٹر سائنس کو پروموٹ کرنا ہے تاکہ ایسے اور باصلاحیت نوجوان آگے آسکیں۔ تبسم لغاری کا جو ریوارڈ بنتا ہے وہ انکو دیں گے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ چیٹ جی پی ٹی کو کیسے آپریٹ کرتے ہیں لیکن میں تبسم لغاری کو کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں 20 ہزار اسکول تباہ ہیں، لیکن بچوں کے دل و دماغ زندہ ہیں ۔ میں نے جو 65 ہزار اساتذہ بھرتی کیے ان میں سے تبسم بھی ایک ہے ۔

نیشنل میوزیم

ایوان کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے جام شبیرکی جانب سے نیشنل میوزیم وفاق سے واپس سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق ایک تحریک التوا پیش کی گئی۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ میں اس تحریک کی حمایت کرتا ہوں

بل متعارف

سندھ اسمبلی میں جمعرات کو منشیات کی روک تھام اور سزاﺅں سے متعلق بل ایوان میں متعارف کرادیا گیایہ بل وزیر پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار نے پیش کیا بل کو قائمہ کمیٹی برائے ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس کے حوالے کردیا گیا جسے، ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

عامر صدیقی

ایوان میں ایم کیو ایم کی رکن عامر صدیقی کی جانب سے نقطہ اعتراض پر نشاندہی کی گئی کہ سیکریٹری داخلہ نے تمام ڈی سیز کو ایک خط لکھا تھا کہ غیر قانونی سلینڈرز کی دوکانیں بند کی جائیں گی۔اس ضمن میں اب تک کچھ نہیں ہوا حکومت سندھ فوری نوٹس لے۔

ایوان کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے جام شبیرکی جانب سے نیشنل میوزیم وفاق سے واپس سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق ایک تحریک التوا پیش کی گئی۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ میں اس تحریک کی حمایت کرتا ہوں۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں