Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز

پنک ٹیکسی سروس

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں نئی سروس شروع کی گئی ہے

اس منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، سفر کو محفوظ بنانا، اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز پنک اینڈ نارمل ٹیکسی سروس منصوبے کو "سندھ کے لیے تاریخی سنگِ میل” قرار دیا

مزید پڑھیں؛ حکومت سندھ کا خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا اعلان، کونسی خواتین اسکوٹر کی اہل ہوں گی؟

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لئے عزم  ہے

اس سے قبل سندھ حکومت نے الیکٹرک بسوں جیسے اقدامات کے ذریعے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے کی کوششیں کی ہیں۔

ٹیکسی سروس کا نیا منصوبہ انہی کوششوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد تمام طبقات کو یکساں سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ "سندھ حکومت کا عزم ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو نہ صرف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے بلکہ اسے ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی اور محفوظ بنایا جائے”۔

اس منصوبے کی بدولت شہریوں کو بہتر، محفوظ، اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی، اور خواتین کو معاشی میدان میں نئے مواقع ملیں گے، جو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ سندھ کی جانب اہم قدم ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts