Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پانی کی لائن پھٹنے کے بعد جامعہ کراچی سے تاحال پانی کی نکاسی نہ ہو سکی،تدریسی عمل بھی معطل

جامعہ کراچی

جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی 84انچ قطر کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث دوسرے روز بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے کئی ڈپارٹمنٹ میں تدریسی عمل معطل رہا جبکہ شعبہ ٹرانسپورٹ ڈوبے ہونے کی وجہ سے طلبہ کی پوائنٹ کی بسیں بھی روانہ نہیں کی جاسکیں۔

جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 400سے زائد مکان اور رہائشی علاقے کی تمام سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ گھروں میں پانی داخل ہونے سے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد گھروں کا فرنیچر خراب ہوگیا، جس کے باعث اسٹاف کالونی میں رہائش پذیر افراد اپنے قریبی عزیزوں کے گھر منتقل ہوگئے۔

واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سےکراچی یونیورسٹی میں سیلابی صورت حال ہے، سائنس فیکلٹی ، ماس کمیونی کیشن ، کیمسٹری، فزکس ، فارمیسی ، کمپیوٹر سائنس سمیت مختلف ڈپارٹمنٹ ڈوبے ہوئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ ڈپارٹمنٹس میں کلاسزمعطل کردی گئیں۔

واٹرکارپوریشن کا موقف

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے میں 2 روز لگیں گے۔

مزید پڑھیں؛جامعہ کراچی کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی، کونسے علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی؟

حکام کے مطابق 84 انچ لائن کا 6 فٹ سے 7 فٹ کا ٹکڑا متاثر ہوا ہے،متاثرہ لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

کون کون سے علاقے متاثر ہونگے؟

واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد، گولیمار، لانڈھی، کورنگی اور پی اے ایف مسرور بیس کے علاقے متاثر ہیں

دوسری جانب سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے بھی جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ کیا ہےسی ای او نے متعلقہ افسران کو کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ مرمتی کام مقررہ وقت پر مکمل کرکے پانی کی فراہمی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، مرمتی کام میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts