Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پہلگام حملے کی ایف آئی آر،بھارتی حکومت کے کئی جھوٹ بے نقاب ہو گئے

پہلگام فالس فلیگ واقعے پر بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام پولیس اسٹیشن، واقعے کی جگہ سے 6 کلومیٹر کی دوری پر واقعہ ہے،ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ دن ایک بج کر 50 منٹ سے 2 بج کر 20 منٹ تک جاری رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن طور پرصرف 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، 10 منٹ کے اندرایف آئی آر درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔

ایف آئی آر میں طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا واقعے کے ٹارگٹڈ کلنگ ہونے کا راگ الاپتے رہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ نکلے

ایف آئی آر میں ’بیرونی آقاؤں کی ایما پر‘ جیسے الفاظ بھی پہلے سے شامل کردیے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی آر نے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا، جھوٹ بےنقاب ہونے پربھارتی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ مذاق بن گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts