Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسلامی بینکاری کا مستقبل اورتوقعات، اسٹیٹ بینک نے کاروباری اورعام افراد کے لئے سروے کا آغاز کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اسلامی بینکاری کے مستقبل اورعوامی توقعات کے حوالے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔

سروے کا مقصد اسلامی بینکاری مصنوعات کی معلومات، عملی تجربات اور اسلامی بینکاری مصنوعات کے استعمال کے متعلق حقائق معلوم کرنا ہے  تا کہ مستقبل کی پالیسی سازی ، آگاہی اور صلاحیت سازی میں مدد مل سکے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام جوابات کے بارے میں رازداری رکھی جائے گی، انہیں تجزیے کے لیے جمع کر کے صرف اسٹڈی کے مقصد سے استعمال کیا جائے گا، اور انفرادی ڈیٹا کا کسی سے تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  سروے میں آپ کی شمولیت پاکستان میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے افراد اور کاروباری اداروں کی رائے جاننے میں انتہائی معاون ثابت ہوگی۔

سروے میں حصہ لینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کِلک کریں

افراد کے لیے

https://surveyctosbp.surveycto.com/collect/retail_consumer_banking_banked?caseid=undefined

کاروباری اداروں کے لیے

https://surveyctosbp.surveycto.com/collect/identify_demand_and_supply_side_issues_of_islamic_banking_in_pakistan?caseid=undefined

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts