Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مریم نواز سے ملاقات کا خوبصورت احساس اب بھی مجھ پر طاری ہے: اداکارہ ریشم کا مریم نواز کیلیے پیغام

شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شخصیت کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مریم نواز کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے بعد بھی ان کی شخصیت کی سحر میں جکڑا ہوا محسوس کر رہی ہوں۔

انسٹا پر شیئر کی گئی یہ تصاویر ریشم نے گزشتہ روز کی تقریب کے دوران اپنے کیمرے میں قید کی تھیں۔ اداکارہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفی اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں کینسر کا پہلا سرکاری اسپتال بنانے کا اعلان

ریشم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پنجاب کلچرل ڈے پر مریم نواز سے ملاقات وہ خوبصورت احساس ہے جو اب بھی میرے اوپر طاری ہے۔ انہوں نے لکھا کہ شخصیت کا طلسم کیا ہوتا ہے، یہ مجھے اُن (مریم نواز) سے ملنے کے بعد پتہ چلا، اپنائیت اور خلوص سے کی گئی یہ بات چیت میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

ریشم نے مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت ہو کر مردوں پر سبقت لے جانے والی اس عورت کے لیے میرے دل سے صرف دعائیں ہی نکلتی ہیں، جیو مریم۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 3 روزہ ’پنجابی کلچر ڈے‘ کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہوئی جہاں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جبکہ دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts