Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بوسٹن میراتھون میں کراچی کے 2 شہریوں کا شلوار قمیض پہن کر ریس مکمل کرنے کا عزم

دنیا کی سب سے قدیم اور مشکل بوسٹن میراتھون میں پاکستانی رنرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔

21 اپریل کو ہونے والی اس تاریخی دوڑ میں 18 پاکستانی رنرز، جن میں ملک اور بیرون ملک مقیم افراد شامل ہیں، حصہ لیں گے۔ ان میں سے دو رنرز نے پاکستانی قومی لباس شلوار قمیص میں میراتھون مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج مکمل کرنے پر اپنی نظریں جما لی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشی دانش الہٰی اور فیصل شفیع نے بوسٹن میراتھون کے دشوار گزار کورس پر پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص پہن کر چار گھنٹے سے کم وقت میں دوڑ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

فیصل شفیع نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ محض ایک ریکارڈ کی کوشش نہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا موقع ہے۔ دونوں ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ انہیں وقت کی کمی کی وجہ سے شلوار قمیص پہن کر ٹریننگ کا موقع نہیں ملا لیکن وہ پُرعزم ہیں کہ اس ریکارڈ کو بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایتھلیٹس نے کہا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کو اُجاگر کرنا ہے اور یہ ان کیلئے محض ایک ریکارڈ سے بڑھ کر ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts