اگر آپ نے نادرا سے اپنا قومی شناختی کارڈ بنوایا ہے اور اسکی وصولی کےحوالے سے آپ کو نادرا کا پیغام بھی موصول ہو گیا ہے تو پھر فوری طورپر متعلقہ آفس سے جاکر اپنا قومی شناختی کارڈ وصول کرلیں، کیونکہ نادرا قوانین کے مطابق آپ کا شناختی کارڈ تین ماہ کے اندر وصول نہ کرنے کی صورت میں تلف کردیا جاتاہے ، اور تلف ہونے کے بعد آپکو نئے سرے سے درخواست اور فیس جمع کرانے کےبعد شناختی کارڈ بنوانا پڑتا ہے ۔
شناختی کارڈ وصول کرنے کے لئے ٹوکن سلپ کے ہمراہ متعلقہ نادرا آفس جائیں ، آپ کی غیر حاضری میں آپکے والدین ، بہن بھائی ، بیوی یا شوہر یا بیٹا بیٹی میں سے کوئی بھی اصل ٹوکن سلپ کے ساتھ نادرا آفس سے رجوع کر ے اور اگر آپ کے قریبی رشتہ داروں میں بھی کوئی دستیاب نہ ہو تو کوئی بھی شخص اوریجنل ٹوکن سلپ اور اتھارٹی لیٹر دکھا کر نادرا آفس سے آپکا شناختی کارڈ وصول کر سکتا ہے ۔
نادرا حکام کے مطابق شناختی کارڈ کی ہوم ڈیلوری کی سہولت بھی موجود ہے لیکن یہ سہولت آپ درخواست فارم جمع کراتے وقت یا آن لائن درخواست دیتے وقت ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لئے زمہ داری کا مظاہرہ کریں اپنا شناختی کارڈ بر وقت وصول کریں اور بطور شہری اپنے حقوق کے حقدار بنیں۔