آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے باسمتی چاول کو پاکستانی برانڈ تسلیم کرلیا اور بھارت چاول کو اپنا برانڈ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مؤرخین نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ باسمتی چاول پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے اور اسی بنیاد پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔ پاکستانی تاجروں کا کہنا ہےکہ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، چاول پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
دنیا میں پاکستانی چاول کی برآمد بڑھ کرچار ارب ڈالرسے تجاوز کرچکی ہے، چاول کی 27 ارب ڈالرز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان بڑا حصے دار ہے۔ پاکستان انیس سوساٹھ سےیورپ اورخلیجی ملکوں سمیت دیگر ممالک کو چاول برآمد کررہا ہے، بھارتی بزنس مین چاول کو اپنا برانڈ ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔