Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دل والے دلہنیا لے جائیں گے: لندن میں شاہ رخ اور کاجول کا مجسمہ نصب کیا جائے گا

بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کی مقبولیت پر اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کا مجسمہ لندن میں نصب کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1995 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ناصرف بلاک بسٹر رہی بلکہ اس فلم نے کھڑکی توڑ بزنس بھی کیا اور اب فلم کی کامیابی کے 30 سال مکمل ہونے پر لندن میں اسے سراہا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہارٹ آف لندن بزنس الائنس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کا جلد ہی کانسی کا مجسمہ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں عوام کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بھارتی فلم ’پُشپا 2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ایک ہزار کروڑ کما لیے

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ بھارت کی وہ پہلی فلم ہے جسے لندن کے مشہور سین ان دی اسکوائر فلم ٹریل میں لیسٹر اسکوائر میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر یش چوپڑا تھے اور ہدایت کار آدتیہ چوپڑا کی یہ ڈیبیو فلم تھی، اس کے علاوہ یہ فلم کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہے اور رواں سال ہی اس مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts