Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی: اداکارہ وینا ملک

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، ناکام شادی اور مالی خود مختاری سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ وینا ملک نے بتایا کہ ان کی شادی طے شدہ تھی اور یہ رشتہ ان کے والدین کے ذریعے طے پایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں میری زندگی ایک ایسے موڑ پر تھی جہاں شہرت، دولت اور ہر چیز میرے بس سے باہر ہو چکی تھی، میں سب کچھ چھوڑ کر غائب ہو جانا چاہتی تھی، یہ شادی میرے لیے ایک قسم کی راہ فرار تھی، لیکن بعد میں یہ میری زندگی کی سب سے بڑی پشیمانی بن گئی۔

وینا ملک نے انکشاف کیا کہ میں IVF کے ذریعے 2 بچوں کی ماں بنی، جنہیں میں اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو قرار دیتی ہوں، تاہم شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی۔ یہ ایک ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا، جس پر آج بھی مجھے افسوس ہے۔ وینا ملک نے اپنی مالی خود مختاری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر کے بعد کبھی والدین سے پیسے نہیں لیے، نہ میں کسی سے تحفے لیتی ہوں، نہ دیتی ہوں، میں آج بھی مالی طور پر مکمل طور پر خود کفیل ہوں۔

واضح رہے کہ وینا ملک کے شوہر اسد بشیر خان خٹک ایک تاجر تھے، جن سے انہوں نے 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں شادی کی، ان کی 2018 میں طلاق ہوگئی اور ان کے دو بچے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts