Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 2 سے 4 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن میں گرمی بڑھنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

جنوبی پنجاب میں 2 سے 3 روز میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن میں گرمی برقرار رہے گی جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جنوبی اضلاع میں پارہ 2 سے 4 ڈگری بڑھنے کی توقع ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts