Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، آن لائن ٹکٹ کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے؟

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی فروخت آج سہ پہر تین بجے سے شروع ہوگئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے، آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکیں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز11 اپریل کو ہوگا، چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts