Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سمیت مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد، کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا گیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک پر جوابی بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لیتے رہے، اب امریکی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔

صدر ٹرمپ نے بیرون ملک گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکا یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا جبکہ چین امریکی مصنوعات پر 67 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے تو امریکا چین پر 34 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بھارت ہماری مصنوعات پر 52 فیصد ٹیکس لگاتا ہے تو بھارت پر 26 فیصد ٹیرف عائد کریں گے ، اسی طرح پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے کیونکہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جاپان پر24 فیصد ٹیرف ، برطانیہ پر 10 فیصد، اسرائیل پر17 فیصد ، کمبوڈیا پر 49 ، جنوبی افریقہ پر 30، انڈونیشیا پر 32 فیصد، برازیل پر10، سنگاپور پر 10 فیصد، ویتنام پر 46، تائیوان پر 32 اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

اسی طرح ترکیہ پر 10، بنگلادیش پر37، سعودی عرب پر 10 فیصد ، افغانستان پر 10 اور قطر پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

 

امریکی صدر نے کہا کہ اب میں آپ کو بتادوں وہ دن گنے جا چکے، درآمدات پر ٹیرف لگے گا، جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کیلئے اہم ترین دن ہے، محصولات سے حاصل رقم کو اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امریکا کی اقتصادی آزادی کا دن ہے، برسوں تک امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا ، اس دوران دوسری قومیں طاقتور بن گئیں، اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے، اضافی ٹیرف عائد کرنے سے مضبوط مسابقت اور اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی ، ٹیرف سے مقامی کاروبار ترقی کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی تجارتی خسارہ 1.2 بلین ڈالرتک پہنچ چکا ہے، اگر بائیڈن سوتے نہ رہتے تو دیگر ممالک لاکھوں ڈالر کا فائدہ نہ اٹھا پاتے،امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts