Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد اورکراچی سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی۔

مراسلے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر امیگریشن کےلیے جگہ مختص کرنےکے اقدامات کیے جائیں، سعودی عرب سے پاکستان آنے والےامیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔

اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی۔

سعودی حکومت کے مراسلے کے بعد وزارت مذہبی امورنے سی اے اے کو ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور سعودی ایمگریشن کے عملے کے لئے جگہ مختص کر کے تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن  کا عمل مکمل کرے گا

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts