Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی کریک کے قریب لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، آگ بجھانے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟

کراچی کے علاقے کورنگی میں کورنگی کریک کے قریب گزشتہ شب لگنے والی آگ کو 30 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی بھجایا نہیں جاسکا ہے۔ میئرکراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ عملہ ہائی الرٹ ہے، زیر زمین کون سی گیس کاذخیرہ متعلقہ ادارے اس کی چھان بین کررہے ہیں۔

آگ گزشتہ شب مقامی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے ٹیوب ویل کیلئے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کرنے کے دوران لگی اور اب تک اسکی شدت برقرار ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چیف فائرآفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ گیس کے پریشر میں کمی آنے پر ہی آگ پر قابو پایا جاسکے گا ، ایسی آگ پر قابو پانے میں دو سے تین دن بھی لگ جاتے ہیں۔زمین سے میتھین گیس بہت پریشر سے نکل رہی ہے، اس وقت گیس کا جو دباؤ ہے اگر اُسے بجھانے کی کوشش کی گئی تو گیس علاقے میں پھیل جائے گی اور علاقہ مکینوں کو متاثر کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سابق ایم ڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ بائیوجینک گیس کی وجہ سے لگی، بجھنے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بھی لگ سکتاہے۔

جنگ نیوز کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سکندر میمن نے کہا ہے کہ کراچی، ساحل سمندر پر لگی آگ بجھانا نقصان دہ ہوگا،آگ والی جگہ پی پی ایل بلاک کا حصہ ، گیس کا نیا ذخیرہ ملا، عید کے بعد خوشخبری مل سکتی ہے۔

ساحل کراچی پر پانی کے کنوئیں کی کھدائی کے دوران بارہ سو فٹ کی گہرائی میںگیس سیپ کریک کے باعث آگ لگی ہے۔ یہ بلاک پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا ہے جہاںپی پی ایل کے آن شور اور آف شور بلاک (جو سمندر کے اندر بھی ہے اور ساحل سمندر پر بھی ہے) اس میںپی پی ایل کے تیل گیس کے تین چار کنوئوںسے گیس پہلے ہی حاصل کی جارہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts