Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوادر سے کراچی جانے والی مسافر بس پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، صدرِاور وزیرِاعظم کی مذمت

بلوچستان کے علاقے گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بس میں سوار 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والی بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، تمام افراد کراچی جا رہے تھے۔

صدر کی مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوادر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتیں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کی مجموعی ترقی کی دشمن ہیں اور وہ صوبے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھنا چاہتیں۔

صدرِمملکت نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِاعظم کا اظہار افسوس

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے امن اور ترقی پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts