Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کیلیے نئی ٹاسک فورس قائم ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب چیئرمین ہونگے

چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کردی، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہداہت پر محکمہ سروسل جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فیکشن کے مطابق میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی شامل ہونگے۔

ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ  کے مطابق شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ سمیت اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts