Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایف بی آر نے کسٹمز کے 32 افسران کو کراچی ٹرانسفر کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کے 32 پرنسپل اپریزر اور اپریزنگ افسران کو کراچی ٹرانسفر کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل کیے جانے والے زیادہ تر کسٹمز افسران لاہور میں تعینات تھے، جنہیں 7 اپریل تک کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور چیمبر کےصدر میاں ابوذر شاد نے کسٹم اپریزنگ افسران کے تبادلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری برادری کی شکایات کا ازالہ ہوگا۔

یاد رہے کہ لاہور چیمبر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں تجارتی مال کی کلیئرنس کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام پورٹس پر کلیئرنس کے لیے ایماندار عملہ تعینات کیا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts