Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، بینک کتنے دن بند رہیں گے؟

اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الفطر پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک عید الفطر پر 31 مارچ تا 2 اپریل تک بند رہے گا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts