Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی پولیس نے یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

کراچی پولیس کی جانب سے یومِ حضرت علی ؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ہیں جو ہر طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں میں 76 سینئر افسران، 725 این جی اوز، 3469 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، 137 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل برانچ کے 70 اہلکار شامل ہیں جبکہ ریپڈ ریسپانس فورس کے 75 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 815 ٹریفک پولیس افسران و اہلکار مرکزی جلوس کے راستوں اور متبادل ٹریفک روٹس پر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کراچی پولیس کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، جبکہ شرکاء کی جامع تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکاربھی تعینات ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اداروں اور ایمبولینس سروسز کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

پولیس عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts