Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ، جعلی اپوائینمنٹ لیٹر اور دستاویزات

بہتر مستقبل کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جا نے کی تک و دو میں لگی ہو ئی ہے ایسے میں بعض ایجنٹس بیرون ملک میں ملازمت کاجھانسہ دے کر بھاری رقم کے عیوض جعلی دستاویزات یا جعلی اپوائینٹمنٹ لیٹر بنا کر انکی مجبوری کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گذشتہ دنوں ایک کارروائی کے دوران امریکی ویزے کے حصول کے لیے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے ایک ایسے ہی ایجنٹ عمیر اسلم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق کاروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر کی گئی

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین سے  1 لاکھ 34000 وصول کئے اور انہیں جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا، ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔

متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ ملزم نے نقد رقوم وصول کر کے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجی، تاہم نجی بینک کی جانب سے مذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا گیا۔امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،

تو اگر آپ یا آپکا کوئی دوست یا عزیز بھی بیرون ملک جانے کے لئے کوئی ایسا ہی طریقہ کار جانے یا انجانے میں اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ قونصل خانہ اور ایف آئی اے حکام دونوں ہی الرٹ ہیں ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی مستقبل کو بہتر بنانے کی یہ کوشش زندگی بھر کا روگ بن جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts