Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ تعلیم سندھ میں تمام انتظامی عہدے ختم کرنے کا فیصلہ،20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائینگے

محکمہ تعلیم سندھ نے تاریخ میں پہلی بار انتظامی عہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا، 20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈائیریکٹر،ڈپٹی ڈائیریکٹر،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسرتعلقہ ایجوکیشن افسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر و دیگر عہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ افسران کے 20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائیں گے اور ان تمام عہدوں پر سینئر اساتذہ اورہیڈماسٹرتعینات ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ عہدےختم کرکےان افسران کواسکولوں میں واپس بھیجا جائے گا ، صرف ڈائریکٹر اسکول اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کا عہدہ رہے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts