Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جاری گرمی کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے جب کہ جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز دھوپ کیساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ساتھ ہی شہر میں ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کے بعد سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس کے بعد سے ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ بدھ کے روز سے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیےجانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 10 سے 15 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts