Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ، چیمپیئنزٹرافی میں دونوں ٹیموں کےریکارڈز

چوکرز کے ٹیگ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم کی کا کردگی اچھی رہی ہے مگر چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اُنہوں نے صرف ایک ہی مرتبہ جیتا ہے جو اُس نے 1998 میں جیتا تھا جو چیمپئنز ٹرافی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن بھی تھا، اس کے فائنل میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا، یہ اب تک کا واحد آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جسے جنوبی افریقا جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

جنوبی افریقا کی چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو اس نویں ایڈیشن میں وہ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے، اس کے علاوہ وہ ایک مرتبہ کوارٹر فائنل تک رسائی میں کامیاب رہی تھی جبکہ تین مرتبہ وہ گروپ اسٹیج سے آگے نہ بڑھ سکی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بھی پرفارمنس بہترین کہی جاسکتی ہے، کیوی ٹیم آٹھویں مرتبہ یہ ایونٹ کھیل رہی اور وہ بھی جنوبی افریقا کی طرح پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے، اُس نے بھی ایک مرتبہ یہ ٹائٹل حاصل کیا ہے، جبکہ کیویز تین مرتبہ گروپ مرحلے سے آگے نہ جاسکے۔

چیمپئنز ٹرافی میں ان دونوں ٹیمو ں کے میچز کی بات کریں تو اب تک دونوں ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں یہ ان دونوں کا تیسرا مقابلہ ہوگا، دو ہزار چھ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 87رنز سے ہرایا تھا جبکہ 2009 میں جنوبی افریقا نے پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

ایک روزہ کرکٹ میں یہ دونوں ٹیمیں 73 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، جنوبی افریقا نے 42 اور نیوزی لینڈ نے 26 میچوں میں فتح سمیٹی ہے، پانچ میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts