Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈ کارڈ کے زریعے 50 لاکھ ڈالر میں امریکی شہریت دینے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیر تارکینِ وطن کو گولڈ کارڈز کے ذریعے باآسانی امریکی شہریت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 5 ملین ڈالرز میں یہ شہریت خرید سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہرت دینے والے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو اب ’گولڈ کارڈ‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، اس سے 5 ملین ڈالرز میں اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts