Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کا آغاز سے اختتام کا سفر

اگر آپ کو چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ  سیلفی  یا تصویر بنوانی  تھی تو آپ نے دیر کردی  ہے کیوں کہ  یہ آپ کے شہر سے ہوکر جاچکی ، اولمپک   کی مشعل اور فٹبال کے عالمی کپ   کے سفر کے طرز پر  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی  ایونٹس کی ٹرافی ملکوں، ملکوں ، شہر، شہر اور گاؤں ، گاؤں گھومتی ہے،یہی  سفر چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کا بھی ہے

میزبان ملک  ہونے کے ناتے سب سے پہلے ایونٹ کی ٹرافی  پاکستان لائی گئی ، جہاں وہ سولہ سے پچیس  نومبر تک رہی، اس دوران اُس نے سب سے پہلے اسلام آباد کے کرکٹ شائقین کو اپنا دیدار کرایا، دارالحکومت کی  معروف جگہوں پر اُسے نمائش کیلئے  پیش کیا گیا ، ان میں دامن کوہ، فیصل مسجد، مونومنٹ اور دیگر جگہیں شامل تھیں، اگلے دن یعنی سترہ نومبر کو ٹرافی   کی نمائش  ٹیکسلا اور خانپور میں کی گئی، پھراس کا دیدار کیا ایبٹ آباد کے کرکٹ شائقین نے جہاں اُس کو خوبصورت  شہر کے خوبصورت اسٹیڈیم  کےدرمیان میں رکھا گیا

ٹرافی کی اگلی منزل تھی ملکہ کوہسار مری  ، یہاں کی  مشہور مال روڈ   اس کا پڑاؤ تھی، اگلے دن ٹرافی کو  نتھیا گلی  لے جایا گیا، اس دوران تمام جگہوں پر لوگوں نے اس کے دیدار میں انتہائی دلچسپی لی اور جوش و خروش کا  بھرپو ر مظاہرہ کیا، پاکستان میں  دورے کے پہلے مرحلے میں ٹرافی کی آخری منزل کراچی تھی ، یہاں وہ چار دن تک شہر کی مہمان رہی اورشہرکے معروف علاقوں میں  نمائش کیلئے پیش کی گئی ،

اس کے بعد ٹرافی کی اگلی منزل  تھی افغانستان،  پاکستان کے پڑوسی ملک  کے  تین روزہ دورے کے دوران اُس کو  کابل شہر  اور دیگر جگہوں پر  نمائش کیلئے رکھا گیا، افغانستان کے بعد ٹرافی نے  کچھ دن آرام کیا جس کے بعد وہ دس دسمبر سے  دوبارہ  سفر  پر نکلی ، تین روزہ دورے پر وہ  تیرہ دسمبرتک بنگلادیش میں رہی

پندرہ دسمبر کو اُس کی آمد  پہلا ایڈیشن جیتنے والے ملک جنوبی افریقا میں  ہوئی،  بائیس دسمبر تک  وہ جنوبی افریقا کے  مختلف  شہروں اور مشہور  جگہوں  پر شائقین کی  توجہ کا  مرکز رہی پھر  اس کا اگلا سفر  برا عظم آسٹریلیا کا تھا جہاں  پچیس دسمبر سے  پانچ جنوری تک وہ  کینگروز کے دیس کی مختلف ریاستوں  کی مہمان بنی،

چھ سے گیارہ جنوری تک اُس  کو آسٹریلیا کے واحد پڑوسی ملک  نیوزی  لینڈ  کے مختلف شہروں کی سیر کرائی گئی،  کرکٹ کی جنم بھومی یعنی انگلینڈ  اُس کی اگلی منزل تھی،   آٹھ  ملکوں کے اس ایونٹ میں ٹرافی کا آٹھواں اور آخری ملک تھا بھارت ، پندرہ  سے چھبیس جنوری تک وہ اُس ملک کے مختلف شہرو ں

کے شہریوں کے درمیان رہی  جہاں کرکٹ کا کھیل اُن کا اوڑھنا بچھونا  ہے، آٹھوں ملک  گھومنے کے بعد اب ٹرافی دوبارہ سے  پاکستان میں موجود ہے ، پاکستان میں یہ چمچماتی ٹرافی اُن شہروں میں نمائش کیلئے رکھی جارہی  ہے جہاں دورے کے پہلے مرحلے میں وہ  نہیں لے جائی جاسکی تھی، ایونٹ کے آغاز تک اُس کا قیام یہیں رہے گا ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts