Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس حاصل کیے

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا ہے۔ ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ڈی آئی جی لائسنسنگ نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد نے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرلیےجب کہ 5 ماہ میں 4160 آن لائن مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی جب کہ 3720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔

ڈی آئی جی اقبال دارا نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts