کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار خراب ہے، ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔