Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسرائیل کی قید میں موجود 369 فلسطینیوں کی رہائی آج متوقع، حماس نے مزید 3 اسرائیلی رہا کردئے

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی، جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر جاچکی ہیں، کچھ ہی دیر میں رہا کیے گئے اسرائیلی قیدی اپنے ملک پہنچ جائیں گے۔

حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں کی جانب سے رہا کیے جانے والے قیدیوں میں 46 سالہ یائر ہارن شامل ہے جسے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا، 29 سالہ روسی اسرائیلی شہری الیگزینڈر ٹروفانوف کو اس کی گرل فرینڈ سپیر کوہن کے ساتھ نیر اوز میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے والد 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں مارے گئے تھے۔

ساگوئی ڈیکل چن، جسے نیر اوز سے اغوا کیا گیا تھا، ایک امریکی اسرائیلی شہری ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ شخص 3 بچوں کا باپ ہے، جس میں ایک وہ بچہ بھی شامل ہے جو اس کی قید کے دوران پیدا ہوا تھا، اور اسے اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس کی بیوی اور بچے اکتوبر 2023 کے حملے میں بچ گئے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts