کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے آفاق احمد اور دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

چیئرمین آفاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے آفاق احمد و دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے سوال کیا کہ اس مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کیوں لگائی گئی ہیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ آفاق احمد کے کہنے پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ہے، ٹینکر جلانے کی وجہ سے شہری خوف کی علامت بنا ہوا ہے اس لئیے اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ٹینکر کمیونٹی اس وقت ان لوگوں کی وجہ سے انڈر تھریٹ ہیں۔

عدالت نے ریماکس دیئے کہ انڈر تھریٹ تو میں بھی ہوں تو کیا میں بھی کارروائیوں کا حکم دے دوں، اس مقدمے میں جو بھی دفعات لگائی گئی ہیں اس میں کس طرح اے ٹی اے لگ سکتی ہے؟ عدالت نے ریماکس دیے کہ سیاسی لوگ جب اندر جاتے ہیں انکی زیادہ مقبولیت بڑھ جاتی ہے، ایک صاحب پہلے ہی اندر ہیں اندر جانے کے بعد وہ قابو میں نہیں آرہے، اب انہیں باہر جانے کا کہا جارہا ہے تو وہ منع کررہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ دفع 167 جو لگائی گئی ہے اس میں شواہد ہونا ضروری ہوتا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ایک ملزم کے پاس سے اسلحہ دوسرے کے پاس سے پیٹرول ملا ہے، دو ملزم مفرور ہیں انہیں گرفتار کرنا ہے اس لئیے ہماری ریمانڈ کی استدعا ہے۔

عدالت نے آفاق احمد و دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمن افاق احمد نے لانڈھی اور عوامی کالونی کے مقدمے میں ضمانت دائر کردی۔ آفاق احمد کے وکیل نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق آفاق احمد کو بی کلاس کی سہولیات دی جائیں گی، میرے موکل کے خلاف سیاسی رنجش پر مقدمہ بنایا گیا

Spread the love
جواب دیں
Related Posts