Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈمپرزاورٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتیں،ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکرز کی وجہ سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے خلاف بیرسٹر حسن خان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بیرسٹر حسن خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ روز کی بنیاد پر ڈمپرزلوگوں کو کچل رہے ہیں، کراچی کے اندر ڈمپرز، آئی ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہی ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے، درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے کہا کہ زیادہ تر ڈرائیورز نشے کے عادی ہوتے ہیں۔ اگر عدالتی حکم کے باوجود یہ حادثات نہیں روکے تو ہم احتجاج بھی کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts