Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

پاک بحریہ نے 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کی ٹیم نے 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل 20 طلائی، 17 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے نام کر لیا جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاک بحریہ کے مقبول حسین اور رسم گل نے بالترتیب مَردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔چیمپئن شپ کے دوران پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں 7 نئے قومی ریکارڈ بھی قائم کیے گئے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں۔ انہوں نے منتظمین اور سپانسرز کی کاوشوں اور پاکستان بھر سے آئے شوٹرز کی شرکت کو بھی سراہا۔ مزید برآں، مہمان خصوصی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں جدید ترین سہولیات شوٹنگ شائقین کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں اور امید ظاہر کی کہ عنقریب یہی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی اِس چیمپئن شپ میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے قوانین کے مطابق پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں کل 16 ایونٹس کا مقابلہ ہوا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان پولیس، واپڈا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صوبائی ٹیموں، ہائر ایجوکیشن کمیشن، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان کے مختلف شوٹنگ کلبز کے تقریباً 350 شوٹرز نے حصہ لیا۔

تقریب میں سول اور ملٹری حکام، شوٹنگ کے شائقین اور میڈیا چینلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں