صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کااجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے ای وی ٹیکسیوں کے آپریشنل ماڈل، فوائد اور قابل استطاعت کے بارے میں آگاہ کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای وی گاڑیوں سے مسافر 200 کلو میٹر کا سفر 1800 روپے میں کر سکیں گے، یہ سروس کو اقتصادی اور ماحول دوست ہے۔اجلاس کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات دیں کہ ای وی ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ فروری تک شروع کی جانی چاہیے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے متعلقہ محکموں کو ای وی چارجنگ اسٹیشنز سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی،انہوں نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس ماحول دوست اور سستا متبادل فراہم کرکے سندھ کے ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو بدل دے گی، ہم بغیر کسی تاخیر کے اس سروس کو شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اجلاس میں میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیوں کی فراہمی، رسائی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بینکنگ ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔