کراچی میں 1 ہفتے کے دوران گراں فروشی پر 34 دکانیں سیل، 17 دکاندار گرفتار، لاکھوں کے جرمانے

کراچی میں گراں فروشی کی روک تھام کےلئےکراچی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں کی گئی۔ شہربھرسےایک ہفتہ میں17 گراں فروش گرفتار،34دکانیں سیل،35 لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنےسب ڈویژن میں 2 ہزار516 مقامات پرقیمتیں چیک کیں، ضلع جنوبی میں گیا رہ لاکھ 47 روپےجرمانہ عائد، تین گراں فروش گرفتار اور چاردکانیں سیل کی گئیں۔ اسی طرح ضلع شرقی میں چھ لاکھ83 ہزار روپے جرمانہ، چارگراں فروش گرفتار،16 دکانیں سیل کی گئیں۔

ضلع غربی میں گراں فروشوں پر69 ہزار روپےجرمانہ کیاگیا، ضلع وسطی میں دس گراں فروش گرفتار، دودکانیں سیل، پانچ لاکھ بیس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع ملیرمیں 1لاکھ 69 ہزارروپے جرمانہ، تین دکانیں سیل کی گئیں، ضلع کیماڑی میں دولاکھ چار ہزارروپے جرمانہ، دو دوکانیں سیل کی گئیں جبکہ ضلع کورنگی میں پانچ لاکھ 23 ہزار روپے جرمانہ، سات دکانیں سیل کی گئیں۔

کمشنرکراچی کی زیرصدارت اجلاس میں بچت بازاروں کےانتظامات بہتربنانےکے اقدامات پرغورکیا گیا۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز گراں فروشی کے خلاف کارروائی موثر بنائیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بچت بازاروں سے ریلیف ملنا چاہئے یقینی بنائیں کہ اشیا مناسب قیمت پر دستیاب ہوں، یقینی بنائیں کہ بچت بازاروں کی وجہ سے ٹریفک مسائل نہ پیدا ہوں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts