Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

کراچی میں واٹر کارپوریشن نے کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر قائم کردیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کے لیے کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر قائم کردیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہری چوبیس گھٹنے کسی بھی وقت کھلے مین ہولز یا خراب شدہ رنگ سلیب سے متعلق شکایات واٹر کارپوریشن کے ہیلپ لائن نمبر 1334 یا متعلقہ ڈویژن میں درج کروا سکتے ہیں جس کے بعد متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئر درخواست کی وصولی کے 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر مین ہولز کورز فراہم کرنے اور لگانے کا پابند ہوگا اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر مین ہولز کورز لگانے کی رپورٹ سپرینٹنڈنٹگ اور چیف انجینئر سیوریج کے پاس جمع کروانے کا پابند ہوگا

ترجمان واٹر نے کہا ہے کہ مین ہولز کورز لگانے کے حوالے سے اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کے عملے کو بھی مطلع کرے گا۔ مزید برآں مذکورہ بالا ایس او پیز کو بغیر کسی معقول یا جواز کے سبب تعمیل نہ کرنا یا ناکامی کی صورت میں متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر ذمہ دار ہوگا۔ واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق مذکورہ بالا ایس او پیز عوام کے بہترین مفاد میں جاری کی گئیں ہیں تاکہ درج شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں