Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی، کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار

اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے جانے اور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے اعلامیے جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردی اعلامیے کے مطابق 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس 12 بجے کے بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی۔

45 اپ پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 6 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد رات 8 بجے اپنی منزل کو روانہ ہوگی، 41 اپ قراقرم ایکسپریس 3 بجے کے بجائے 4 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ رات 7 بجے روانہ ہوگی، 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 کے بجائے 7 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات 11 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی 17 اپ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 03 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد 8 بجکر 45 منٹس پر روانہ ہوگی، جبکہ 7 اپ تیزگام ایکسپریس 5 بجکر 30 منٹس کے بجائے 02 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد رات 8 بجے روانہ ہوگی ۔

25 اپ زکریا ایکسپریس 6 بجکر 15 منٹس کے بجائے 05 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 12 بجے روانہ ہوگی، 35 اپ سر سید ایکسپریس 9 بجے کے بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 10 بجے روانہ ہوگی، 5 اپ گرین لائن 10 بجے کے بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 11 بجے روانہ ہوگی اور 145 اپ سکھر ایکسپریس 11 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 1 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہوگی ۔

ریلوے حکام کے مطابق دیگر تمام ٹرینیں اپنے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں