کراچی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کے کریپٹو کرنسی اکاؤنٹس سے 3لاکھ 40 ہزار ڈالر نکلوالئے، 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات سامنے آئی، پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے اسکے کریپٹو کرنسی اکائونٹ سے 3لاکھ 40ہزار ڈالر مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہری کو پولیس موبائل میں اغوا کرکے شہر میں گھماتے رہے، واقعہ میں 5 سادہ لباس اہلکاروں سمیت 11سے زائد ملزمان ملوث ہیں پولیس نے بتایا کہ ملزمان متاثرہ شہری کے پاس امریکی ڈالر کی خریداری کے بہانے آئے تھے۔ واقعہ 25 دسمبر کو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق شہری کے اغوا میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان سے شہری سے لوٹی گئی رقم سے متعلق پوچھا گچھ کی جارہی ہے اور دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts